ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور اور گوکرن کے سیاحتی علاقے میں آٹو چارج کے بورڈ آویزاں کیے جائیں گے: ڈپٹی کمشنر

مرڈیشور اور گوکرن کے سیاحتی علاقے میں آٹو چارج کے بورڈ آویزاں کیے جائیں گے: ڈپٹی کمشنر

Fri, 29 Dec 2017 21:21:53    S.O. News Service

کاروار29؍دسمبر(ایس او نیوز) اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کے مطابق ضلع میں سیاحوں کے لئے دوستانہ آٹو خدمات فراہم کرنے کی نیت سے گوکرن اور مرڈیشور جیسے سیاحتی مقامات پر آٹو رکشہ اسٹائنڈ پر فاصلہ جاتی کرایہ ظاہر کرنے والے بورڈ آویزاں کیے جائیں گے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی میٹنگ میں بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ بشمول گوکرن کئی مقامات پر رکشہ ڈرائیورز کی طرف سے بہت زیادہ بڑھا ہوا کرایہ وصول کیے جانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔اس ضمن میں آٹو پر میٹر لگانے کے علاوہ دیگر ضروری کارروائیاں بھی انجام دینا ہوگا۔ آر ٹی او کی طرف سے مختلف فاصلوں کے لئے مقرر کردہ کرایے کی فہرست رکشہ اسٹائنڈز پر آویزاں کرنا ہوگا۔

سرسی کے آٹو رکشہ ڈرائیور اور مالکان کی طرف سے درخواست موصول ہوئی تھی کہ سرسی شہر میں آٹو کا موجودہ کم ازکم کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30 روپے کردیا جائے۔اس پر غور کرنے کے بعد سرسی شہر اور گوکرن شہر میں آٹو کا کم ازکم کرایہ صرف 25روپے کرنے کی ہدایت دی۔آٹو رکشہ والوں کی طرف سے گوکرن میں موٹر بائک کرایے پر دینے کی اجازت نہ دینے کا جو مطالبہ کیا گیا تھا ا س پر ڈی سی نے کہا کہ دیش کے ہرایک شہری کو قانون کے چوکھٹے میں رہ کر کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہاں کرایے رکشہ اور موٹر سائیکل کا سوال نہیں ہے ، بلکہ ضلع میں سیاحتی سرگرمیوں کو ترقی دینے کا سوال ہے۔

ڈی سی نے ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے افسران سے کہا کہ اسکولی بسوں کے تعلق سے سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کی تھیں۔ مگر ضلع میں اس پر پوری طرح عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ اس تعلق سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں اسکولوں سے رپورٹ طلب کی جائے۔ 


Share: